پنجاب حکومت فوری گندم خریداری شروع کرے ،کسان

پنجاب حکومت فوری گندم خریداری شروع کرے ،کسان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے زیراہتمام کسان احتجاجی کیمپ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر منعقد ہوا۔۔۔

جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ،جنرل سیکرٹری فضل الہٰی اعوان۔زبیر احمد گوندل،عامر محمود چیمہ،سلمان ججہ،اسامہ اعجاز،رانا عمر فاروق،اختر رسول چوہدری اور عمران حسن اعوان نے خطاب کیامقررین نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فی الفور سرکاری ریٹ پر گندم کی خریداری شروع کرے ۔کسانوں کو باردانہ فراہم کیا جائے ۔کسان کو مڈل میں اور ٹھیکداروں کے چنگل سے بچایا جائے ۔اگر ہمارے مطالبات کو پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وزیراعلٰی ہاوس کا گھیراو کریں گے کسان بچاو احتجاجی کیمپ میں کسانوں اور مقامی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں