پارکنگ فیس و صولی میں گھپلے ، انکوائری ٹھپ

پارکنگ    فیس    و     صولی    میں    گھپلے    ،    انکوائری     ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پارکنگ فیس کی وصولی میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق کمشنر نے چھان بین شروع کرواتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکاما ت جاری کئے تھے۔۔۔

مگر اثرو رسوخ کے باعث یہ عمل ٹھپ ہو گیا جبکہ حساس ادارے کی حالیہ انسپکشن میں اس امر کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی آشیر باد سے پارکنگ ٹھیکیدار نے نہ صرف مختص احاطہ سے زائد جگہوں پرقبضے جما رکھے ہیں بلکہ منڈی کی بیرونی سڑک سے گزرنے والوں سے بھی زبردستی وصولیاں کی جاتی ہیں،معاہدہ کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے منڈی میں آنیوالے ریڑھے ، لوڈ ر رکشہ اور ٹرالی کی شیڈول سے ہٹ کر سو فیصد تک اضافی پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے ،ستم ظریفی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر و بیشتر پارکنگ فیس کی کوئی رسید بھی نہیں دی جاتی ،یہ بات بھی سامنے آئی کہ متذکرہ غیر قانونی وصولیاں مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کی جا رہی ہیں ، اس ضمن میں سول ایڈمنسٹریشن کو چیک اینڈ بیلنس بڑھانے اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پزور دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں