اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا مشن، بچے کے ورثا کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا گیا

اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا مشن، بچے  کے ورثا کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پولیس کی جانب سے اپنوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری ،لاروارث بچے کے ورثاء کو چند گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا، بتایا جاتا ہے کہ سبحان ولد افتخار جو کہ تھانہ کوٹمومن پولیس کو لاوارث ملا تھا۔۔

 ایس ایچ او تھانہ کوٹمومن اقرار شاہ اور ان کی سپیشل ٹیم نے کچھ ہی گھنٹوں میں بچے کے والدین کو ڈھونڈ کر انکے حوالے کر دیا، اس موقع پر والدین نے سرگودھا پولیس کا شکریہ ادا کیا،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ بچے آپکا مستقبل ہیں انکی حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے ، اپنے بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر لازمی یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں