کمشنر اور آر پی او کی ٹرک حادثے کے زخمیوں کی عیادت

کمشنر اور آر پی او کی ٹرک حادثے کے زخمیوں کی عیادت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اور ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے سون ویلی حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

انہوں نے حادثے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے زخمیوں کو مالی امداد کے چیک بھی دیے ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ 15 افراد زخمی ہیں جن میں سے پانچ زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ جبکہ 8 ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر علاج ہیں۔دو شدید زخمیوں کو فیصل آباد ہسپتال بھجوایا گیا ہے ،جبکہ آر پی او شارق کمال صدیقی نے وقوعہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں