ہسپتالوں‘مارکیٹوں‘سکول‘کالجز کے باہر غیرقانونی پارکنگ

 ہسپتالوں‘مارکیٹوں‘سکول‘کالجز کے باہر غیرقانونی پارکنگ

کندیاں (نمائندہ دنیا )نجی ہسپتالوں ،مارکیٹوں اور سکول،کالجز کے سامنے غیرقانونی پارکنگ شہریوں کے لئے درد سر بن گئی شہریوں کا غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ تفصیلات کے۔۔۔

 مطابق کندیاں شہر میں قائم نجی ہسپتالوں ،مارکیٹوں اور سکول کالجز کے سامنے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں ہوتیں ہیں جس سے سڑکیں بلاک ہوجاتی ہے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے مقامی انتظامیہ کندیاں شہر مصروف شاہراہ کچہ پکہ موڑ جرنیلی روڈ کلیار چوک ہر قسم کی غیرقانونی پارکنگ ختم کرائے نیز نجی ہسپتالوں ،پلازوں،مارکیٹوں ،سکولز کالجز مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ پارکنگ کیلئے مناسب جگہ مختص کریں جس سے ٹریفک میں تعطل پیدا نہ ہو کسی بھی نجی ادارے کے قیام کی منظوری دیتے وقت بلڈنگ میں پارکنگ ایریا کی شرط بھی رکھی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں