طلبا ہمارے روڈ سیفٹی کے سفیر ہمارا مستقبل ہیں ،فرہاد اللہ وزیر

 طلبا ہمارے روڈ سیفٹی کے سفیر  ہمارا مستقبل ہیں ،فرہاد اللہ وزیر

کندیاں(نمائندہ دنیا )فرہاد اللہ وزیر ایس پی موٹروے نے کہا ہے کہ طلباء ہمارے روڈ سیفٹی کے سفیر ہیں،ہمارا مستقبل ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔۔۔

 فرہاد اللہ وزیرکیڈٹ کالج عیسیٰ خیل ٹولہ منگلی میں موٹروے پولیس کا عظیم الشان روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار منعقد ہوا،پرنسپل کیڈٹ کالج ملک فیروز الدین اور وائس پرنسپل سعیداللہ خان نے موٹروے پولیس افسران کے اعزاز میں کیڈٹس کے چاک چوبند دستہ کی جانب سے سلامی دی اور پرچم کشا ئی کی، سیمینار کے مہمان خصوصی فرہاد اللہ نے روڈ سیفٹی آگاہی پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے قوم کی ترقی میں قانون کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں