ضلعی انتظامیہ کا ایک بار پھر بڑی شجر کاری مہم چلانے کا دعویٰ

ضلعی انتظامیہ کا ایک بار پھر بڑی شجر کاری مہم چلانے کا دعویٰ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر بڑی شجر کاری مہم چلانے کا دعویٰ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسروں نے نئے پودے لگانے کے حوالے سے اپنے اہداف بتائے جس پر شہر کی 9 شاہراؤں کو سرسبز بنانے ، شیخوپورہ روڈ،جڑانوالہ روڈ،ستیانہ روڈ ودیگر شاہرات کے اطراف اور گرین بیلٹس میں سایہ دار پودے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ جبکہ سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں پودے لگوانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں