4کلو 920گرام چرس برآمد، 2ملزم گرفتار

4کلو 920گرام چرس برآمد، 2ملزم گرفتار

کندیاں(نمائندہ دنیا )تھانہ ہرنولی پولیس نے 4کلو 920گرام چرس برآمد، 2ملزم گرفتار، مقدمات درج۔

 ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ہرنولی نے 2منشیات فروشوں سے 4کلو 920گرام چرس برآمد کی دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ہرنولی میں مقدمات درج کر لیے ہیں، ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں