نوجوانوں کو نشہ اور موبائل فون سے دور رکھنے کیلئے گرائونڈز آباد کئے جائیں،ڈاکٹر سکندر وڑائچ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو موبائل اور ۔
نشہ سے دور رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں اور ہر سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد نوجوان نسل کو ان وباؤں سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے حکومتی سطح پر بھی ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، کھیلیں انسان کو نہ صرف صحت مند رکھتی ہیں بلکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں آج پاکستان کی نوجوان نسل کھیلوں کے گراؤنڈز آباد کرنے کی بجائے موبائل کی طرف راغب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف اقسام کے مسائل کا شکار ہے آج بھی اگر ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوشش کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ نوجوان نسل کو موبائل اور نشہ جیسی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے ۔