کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت مقابلے 17 نومبر تک بند
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سموگ کے باعث سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے دیگر اضلاع میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کو 17 نومبر تک بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پارکس اور گراؤنڈز میں ہر قسم کے کھیلوں پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کھیلتا پنجاب پروگرام کو عارضی طور پر روک دیا جائے ، جبکہ تاریخی مقامات، یادگار اور میوزیم میں بھی عوام کے داخلے پر سموگ کے باعث پابندی عائد کر دی ہے ، اس نوٹیفکیشن کی روشنی میں سرگودھا میں جاری کھیلوں کے مقابلے عارضی طور پر 17نومبر تک روک دیئے گئے ہیں۔ شہریوں نے حکومتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کی صحت پر مثبت اثرات ہونگے۔