گندم اُگا ئو مہم اور گندم کاشت کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس

گندم اُگا ئو مہم اور گندم کاشت کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع میانوالی میں گندم اُگا ئو مہم اور گندم کی کاشت کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت اے ڈی سی آر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی غلام حر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی فاروق اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراپ رپورٹ فہد چیمہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے اے ڈی سی آر کو بریفنگ دیئے ہوئے ہوئے بتایا کہ گندم کی بیجائی تیزی سے جاری ہے اور اب تک ضلع بھر میں 4 لاکھ79 ہزار ایکڑ کے ہدف کے مقابلے میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جاچکی ہے جو کل ہدف کا تقریباً 70 فی صد ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ تحصیل میانوالی میں اب تک ایک لاکھ 35 ہزار ایکڑ، تحصیل عیسی خیل میں 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد جبکہ تحصیل پپلاں میں 85 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر فصل کاشت ہوچکی ہے ۔ اسی طرح 1515 ایکڑ سرکاری اراضی میں سے 1000 ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے محکمہ زراعت توسیع کے افسران کو ہدایت کی کہ گندم کاشت کے ٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں کسان کارڈ کا اجراء، زرعی آلات کی فراہمی شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں