15 پر جھوٹی کال کر کے پولیس کی دوڑیں لگوانے پر شہری گرفتار
سرگود ھا (نمائندہ دنیا )سرگودھا ہیلپ لائن پکار 15 پر جھوٹی کال کر کے پولیس کی دوڑیں لگوانے پر شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
زرائع کے مطابق ہیلپ لائن پکار 15 پرچوری کی جھوٹی کال کر کے شہری اشرف نے واردات کی اطلاع دی جس پر تھانہ ساہیوال پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور چوری کی جھوٹی اطلاع کی کال پر پولیس نے شہری ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔