تحفیظ القرآن للبنات کی تقریب میں 16بچیوں کو اسناد دی گئیں

تحفیظ القرآن للبنات کی تقریب میں 16بچیوں کو اسناد دی گئیں

بھیرہ(نامہ نگار)اقرا سکول جامعہ بگویہ روڈ بھیرہ میں تحفیظ القرآن للبنات کی تقریب میں 16 بچیوں کو قرآن مجید حفظ کرنے پر اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔۔

حافظہ کی تقریب آمین میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تحصیل بھیرہ قرہ العین اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ماریہ بلال تھیں پرنسپل مسز آصف ابرار بگوی نے مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کا استقبال کرتے ہوے ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آمد سے ادارہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے انہوں بتایا کہ سکول میں تعلیم القرآن کے بہترین انتظامات پر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے ساتھ اقرا سکول کے شعبہ حفظ للبنات کے الحاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس سے اس سال سکول کی حفاظ بچیاں تنظیم کے امتحانات میں شریک ہوں گی اسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے سکول کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا حفاظ بچیوں کو قاریہ نے آخری سبق پڑھایا جس سے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تقریب میں بچوں اور بچیوں نے تلاوت نعت خوانی سیرت پاک اور فضیلت قرآن مجید بیان کی اس موقع پر والدین اور شہر کی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں