میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کیخلاف آ پریشن تیز کر دیا

میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات  کیخلاف آ پریشن تیز کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ نے تجاوزات کے خلاف معمول کا آپریشن تیز کر دیا ۔۔

گزشتہ روز بھی انکروچمنٹ عملہ نے ریل بازار، امین بازار، محمدی بازار، اردو بازار، فیصل بازار میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران بھاری مقدار میں مختلف اقسام کا سامان قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا، اور 16 خوانچہ فروشوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ اس موقعہ پر پختہ تجاوزات بھی مسمار کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں