پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ، سجاد چیمہ ایڈووکیٹ

پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کے  دروازے بند نہیں کئے ، سجاد چیمہ ایڈووکیٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سجاد چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔

 ہمارا شروع دن سے موقف یہ رہا ہے کہ مذاکرات کئے جائیں اور مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالا جائے جس کیلئے حکومت نے مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا ہے اور پی ٹی آئی نے اس کا مثبت جواب دیا ہے جو پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے ، شروع دن سے کہتے رہے ہیں کہ جبر اور تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں مسائل ہمیشہ مذاکرات سے ہی حل ہونگے امید ہے کہ یہ مذاکرات پاکستان کو آگے لے جانے میں معاون ثابت ہونگے اس وقت پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں