تحریک لبیک کا احتجاج اور دھرنا‘انتظامیہ سے مذاکرات

 تحریک لبیک کا احتجاج اور دھرنا‘انتظامیہ سے مذاکرات

بھیرہ(نامہ نگار )نواحی قصبہ ہجکہ میں تحریک لبیک پی پی 71 کے کارکنوں نے ڈویژنل امیر ملک محمد یعقوب گھوگھیاٹ کی سربراہی میں تحصیل کمپلیکس بھیرہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے۔

 جس میں سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر پیر سید صادق الامین شاہ پیر سید صفدر حسین شاہ قاری خلیل الرحمن حسین علی عابد حافظ سہیل رسول عرفانی سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، حافظ سہیل رسول عرفانی نے کہا کہ آپ ؐ کی ناموس کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے ہمارے کوئی سیاسی مقاصد نہ ہیں آپ کی حرمت کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں ملک محمد یعقوب گھوگھیاٹ اور قاری خلیل الرحمن نے کہا کہ ہم قادیانیوں کی شعائر اسلام سرگرمیوں پر قانون کی عملداری چاہتے ہیں انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ ہجکہ میں قادیانی عبادت گاہ سے شعائر اسلام کو ختم کر کے انہیں محفوظ بنائے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر سب ڈویژنل پولیس آفیسر فاروق مظہر اور ایس ایچ او حافظ نوید اکرم کے تحریک لبیک اور تحصیل بار بھیرہ کے ارکان کے درمیان مذاکرات کے نتیجہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کی سربراہی میں نئی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا سیکرٹری حسین علی عابد کو مقرر کیا گیا دیگر ارکان میں سے تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدور چوہدری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ سید غلام رضا شاہ بخاری میاں محمد نعیم الدین مفتی محمد رفیق اور رانا محمد بلال شامل ہے معاہدہ کے مطابق کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں