انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز،3ہزار331ٹیمیں قائم،7لاکھ،9ہزار266بچے ہدف

انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز،3ہزار331ٹیمیں قائم،7لاکھ،9ہزار266بچے ہدف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے اور انگلیوں پر نشانات لگا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم ، ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سی ای او نے مہم کے انتظامات پر بریفنگ دی، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16 سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 3 ہزار 331 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے ، اور بار بار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے ۔ والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مائیکر و پلان پرذمہ داری سے عمل کیا جائے اور سابقہ تجربات کو مدنظر رکھیں۔ مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جائے گی اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، پارکس، موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر فکسڈ پوائنٹس پر ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں