کوٹ فرید میں گلی نمبر 2 کی مین لائن خراب ، ہر طرف گند گی

 کوٹ فرید میں گلی نمبر 2 کی مین لائن خراب ، ہر طرف گند گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نئی آبادی کوٹ فرید میں گلی نمبر 2 کی مین لائن عرصہ دراز سے بوسیدہ اور خراب ہو چکی ہے جس کے باعث دیگر گلیوں میں بھی سیوریج کی بندش وبال جان بن کر رہ گئی ہے۔۔۔

گٹروں کا پانی گلی میں ابلتا رہتا ہے اور ہر طرف کوڑے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں’ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سی او میونسپل کارپوریشن کو متعدد بار تحریری درخواستیں دی جا چکی ہیں مگر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ،اہل محلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان سے اپیل کی ہے کہ خدارا کوٹ فرید سمیت رحمان و دیگر ملحقہ آبادیوں میں صفائی کا نظام بہتر کروایاجائے اور متعلقہ محکمے کو حکم جاری کیا جائے کہ فوری طور پر اس علا قہ میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں