بد بخت بیٹے کا بیوہ ماں پر تشدد ،گھر سے نکال دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اجنالہ میں برے کاموں سے منع کرنے پر بد بخت بیٹے نے بیوہ ماں کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا۔۔۔
جو کہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو کر انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی، بیوہ غلام فاطمہ نے بتایا کہ اس کے بیٹے ثناء اﷲ کو وہ برے کاموں سے منع کرتی ہے جس پر اس نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا ، پولیس نے خاتون کے ابتدائی بیان پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔