مڈھ رانجھا میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘شہریوں کا تلفی کا مطالبہ

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو گئی ،شہریوں نے فوری تلفی کا مطالبہ کر دیا`مڈھ رانجھا میں لاری اڈا اور گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں کا چلنا محال ہوچکا ہے۔۔۔
گلی محلوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول گھومتے نظر آتے ہیں جو راہ چلتے راہگیروں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن چکے ہیں۔ خاص طور شام کے اوقات میں آوارہ کتوں نے راہگیروں کا پیدل چلنا محال کررکھاہے ۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ احکام سے مطالبہ کیا ہے آوار کتوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں۔