رجب المرجب چار حرمت والے مہینوں میں شامل :مفتی محمد عبداﷲ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رجب المرجب ان چار حرمت والے مہینوں میں شامل ہے جو قبل ازاسلام بھی مکرم و محترم تھے اور اسلام نے بھی اسے تعظیم و تکریم کے درجہ پر فائز کیا۔۔
حرمت والے چار مہینوں میں رجب ساتویں نمبر پر آتا ہے ، مفتی محمد عبداﷲ سالک نے جامع مسجد بیت الرحمن میں ماہ رجب کی اہمیت و فضیلت کے حوالہ سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حرمت کے ان مہینوں میں گرچہ لڑائی ، جھگڑا یا قتال حرام سمجھا جاتا تھا مگر عرب اپنی ضرورت کے مطابق ان مہینوں میں بھی اپنے بد اعمال جاری رکھتے اور سال کے چارمہینوں کی گنتی کسی بھی مہینے کے حساب سے پوری کرلیا کرتے تھے ، اسی لئے قرآن کریم میں بھی ان کے اس عمل کو سخت ناپسند کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اسلام سے قبل ماہ رجب میں قربانی کی جاتی تھی اور اس حوالہ سے فرع اور عتیرہ کا بیان ملتا ہے ۔