بڑھتی ہوئی آبادی سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں، محمد اشرف

بڑھتی ہوئی آبادی سے سنگین  چیلنجز درپیش ہیں، محمد اشرف

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی بدولت ملک کو سنگین نوعیت کے ۔

چیلنجز درپیش ہیں جن میں وسائل کی شدید قلت بیروزگاری میں بے بے پناہ اضافہ اورصحت کے دستیاب وسائل میں کمی جیسی مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے یہ بات ضلعی محکمہ بہبودی کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ بچوں کو عمدہ خوراک اور تعلیم و تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنا جہاں ریاست کی ذمہ داری ہے وہیں والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگرامز پر ضرور عمل کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...