ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے کر دیئے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی اڈے کو بڑے پیمانے پر ڈرون سے نشانہ بنایا۔
اردن نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا اردن کی فضائی حدود میں13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے،10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔
پاسداران انقلاب نے اردن میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments