شہر قائد میں مبینہ مقابلے، 2 ملزم ہلاک، 3 زخمیوں سمیت 6 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان ہلاک جبکہ تین زخمیوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سرجانی پولیس نے زنجانی موڑ کے قریب مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ادھر اقبال مارکیٹ پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

اے وی ایل سی پولیس نے مرزا آدم خان روڈ کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔

نیو کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، خداداد کالونی فٹبال گراونڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا، اے وی ایل سی پولیس نے گلبہار کے علاقے گجر نالے کے قریب مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار اور ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...