لاڑکانہ میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے بہارپور میں پولیس مقابلہ ہوا، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی اظہر خان نے بتایا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا جبکہ اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

اظہر خان نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شکیل کورائی کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکو شکیل کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو شکیل کورائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...