افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے والے گروہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے صوبہ ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلمند میں طالبان کے خلاف 2 کارروائیوں کا دعویٰ کیا۔

گروپ کے مطابق ضلع گریشک میں طالبان کی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے، جبکہ یونائیٹڈ فرنٹ کی فورسز نے چوکی میں موجود ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اس سے قبل ہلمند ہی کے ضلع نوزاد میں طالبان کے خلاف کارروائی میں 6 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...