ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایران میں امریکا اور اسرائیل سے منسلک ایک مبینہ دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق گرفتار افراد تخریبی کارروائیوں کیلئے جنوب مشرقی ایران کے علاقے میں داخل ہوئے تھے، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تمام 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے امریکا اور اسرائیل سے روابط تھے اور وہ ملک میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے کام کر رہے تھے۔

ایرانی حکام کی جانب سے گرفتار افراد کے خلاف عائد الزامات کی مزید تفصیلات یا ان کے مبینہ روابط کے شواہد فوری طور پر سامنے نہیں لائے گئے، تاہم یہ کہا گیا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...