ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف
کراچی: (دنیا نیوز) ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون حاملہ ہی نہیں تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس کے سامنے خود ہی تمام حقیقت بتا دی، گھریلو دباؤ میں خاتون نے فروری سے خود کو حاملہ ظاہر کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2024 میں شادی ہوئی، مس کیرج کے بعد خاتون شدید دباؤ کا شکار تھی، خاتون نے حمل ثابت کرنے کے لیے جعلی الٹراساؤنڈ بنوایا۔
پولیس کے مطابق خاتون ہسپتال آکر الٹراساؤنڈ کرواتی رہی لیکن رپورٹس ڈاکٹر کو نہیں دکھائیں، خاتون کا آپریشن کردیا گیا، بعد میں معلوم ہوا کہ پیٹ میں بچہ تھا ہی نہیں۔
پولیس کے مطابق بغیر مکمل معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کے آپریشن کیا گیا، جو ہسپتال عملے کی سنگین غفلت ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران نے کہا کہ ڈاکٹر اور ہسپتال عملے کی غفلت ثابت ہوئی ہے، خاتون حاملہ نہیں تھی تو ہسپتال نے آپریشن سے قبل تصدیق کیوں نہ کی؟ بغیر معائنہ اور ٹیسٹ آپریشن کرنا سنگین غفلت ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کے بیان نے پورے معاملے کی حقیقت کھول دی۔
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران نے کہا کہ فیملی درخواست دے گی تو قانونی کارروائی کی جائے گی، معاملہ ہیلتھ کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق خاتون کا جھوٹ اپنی جگہ، ہسپتال کی غفلت بھی سنگین سوال بن گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments