پنجاب بار کونسل کا بھی ملک میں نئے صوبے بنانے کا مطالبہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بار کونسل نے ملک میں نئے اور چھوٹے صوبے بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چوہدری ارشد علی ہنجرا نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مزید چھوٹے صوبے بننے چاہئیں۔

چوہدری ارشد علی ہنجرا کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو اپنے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر نئے صوبوں کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نئے صوبے بننے سے ملک کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، جبکہ چھوٹے صوبوں کے قیام سے انتظامی امور بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے نئے صوبے بنانے کے حوالے سے منظور کی گئی قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں اس معاملے پر سنجیدگی سے پیش رفت ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...