حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2026 واپس لے لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2026 واپس لے لیا، بل واپس لینے کی تحریک وزیر آئی ٹی کی جگہ وزیر مملکت طلال چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں پیش کی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ٹیلی کام بل پی ٹی آر اے کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ سینیٹ سے پی ٹی آر اے (PTRA) بل واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جبکہ تمام ضروری اور بنیادی نکات شامل کرکے جلد نیا اور جامع بل پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آر اے بل کی 90 روزہ قانونی مدت ختم ہونے کے قریب تھی، اسی لیے بل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، اگر بل واپس نہ لیا جاتا تو معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چلا جاتا، تاہم فی الحال مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کوئی حتمی امکان موجود نہیں تھا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ قانونی عمل کو تیز اور بلا تاخیر مکمل کرنے کے لیے سینیٹ سے بل واپس لینے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ضروری اور بنیادی نکات کو شامل کرتے ہوئے جلد ایک نیا اور جامع پی ٹی آر اے بل پیش کرے گی، تاکہ متعلقہ قانونی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...