یوکرینی صدر زیلنسکی کا فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے فوج کو روس کے خلاف روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا ہدف دے دیا۔

اپنے خطاب میں زیلنسکی نے یوکرینی فوج پر زور دیا کہ روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون حملوں میں اضافہ کیا جائے، موجودہ اندازوں کے مطابق یوکرین روزانہ تقریباً 300 ڈرون حملے کرتا ہے جبکہ نیا ہدف اس تعداد سے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ ایک واضح ہدف مقرر کیا گیا ہے اور یوکرین اسے مکمل کرے گا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے ماسکو کے دورے اور روسی حکام سے ملاقاتوں سے متعلق رپورٹس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ کیف کو ماسکو میں حالیہ ملاقاتوں سے متعلق معلومات موصول ہوئی ہیں، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

کریملن نے بھی امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے ماسکو میں روسی انٹیلی جنس حکام سے ملاقات کی تصدیق کی ہے، تاہم روسی حکام کے مطابق ان کی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...