ٹرمپ انتظامیہ کا ایران سے کاروبار پر مصری بینک پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے کاروبار پر مصری بینک کی یو اے ای برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
امریکی حکام کے مطابق مصری بینک کی یو اے ای برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے لین دین کی اجازت نہیں ہوگی، ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک شخص پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اقدامات کا مقصد ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments