لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے، سربراہ حزب اللہ

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنانی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حکومت اسرائیل کو وہ سب کچھ دے رہی ہے جو وہ چاہتا ہے۔

اپنے بیان میں سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ لبنانی حکام نے دشمن کو سب کچھ دے دیا، لبنانی حکام نے ایسا راستہ اپنایا جو ان کے اور لبنان کیلئے باعث عزت نہیں، لبنان اور اسرائیل کا معاہدہ اسرائیل کیلئے تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے، لبنانی حکومت مزاحمت کے ہتھیاروں کو نظر انداز کر رہی ہے، ہم نے گریٹر اسرائیل کا نام نہاد پروجیکٹ ناکام بنا دیا ہے۔

نعیم قاسم کا مزید کہنا تھا کہ آج دشمن جنوبی لبنان میں یہودی بستی قائم کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، مزاحمت کی طاقت سے دشمن کے منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...