ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں مبینہ حمل کے تنازع پر توڑ پھوڑ، ہوشربا انکشافات

کراچی: (دنیا نیوز) ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں مبینہ حمل کے تنازع پر توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔

پولیس کے مطابق 24 سالہ خاتون زویا کو زچگی کے لیے نجی ہسپتال لایا گیا تھا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران خاتون کے حاملہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

پولیس کے مطابق مبینہ انکشاف پر خاتون کے شوہر اور اہلخانہ مشتعل ہوگئے اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایس ڈی پی او گلبرگ منیشاء روپیتا کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ ناظم آباد، ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی، ایس ایچ او تھانہ ویمن اور انچارج ٹیکنیکل/سی سی ٹی وی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم سی سی ٹی وی، طبی رپورٹس اور دیگر شواہد کا جائزہ لے گی۔

خاتون زویا کو طبی معائنے کے لیے ایم ایل او عباسی شہید ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے، طبی معائنے سے حمل اور ممکنہ پیچیدگیوں کی حقیقت سامنے آئے گی۔

پولیس کے مطابق رپورٹس کی روشنی میں واقعے کی قانونی حیثیت کا تعین کیا جائے گا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...