گجرات میں خاتون مبینہ زیادتی کے بعد قتل، بھتیجا گرفتار

گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے بھتیجا گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں لالہ چک میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنی چچی فوزیہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سر میں اینٹ مار کر قتل کر دیا، مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن سمیت پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔

مزید برآں پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...