چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون اور 2 بیٹے گرفتار
کاہنہ: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کو امرسدھو کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان رکشے میں سامان شفٹ کرنے کے بہانے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل زینب نامی خاتون کا 18 لاکھ مالیت کا سونا چوری کیا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا برآمد کرلیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضیہ بی بی، سفیان اور فیضان شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments