شکار پور میں خاتون سمیت 2 افراد قتل
شکارپور: (دنیا نیوز) رستم ٹاؤن کے کچے میں خاتون سمیت 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین انیس پھوڑ اور نمل سبزوئی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچے میں پانی کے باعث لاشیں منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments