ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

ویگنر: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن کا میچ جیت لیا، قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا، دباؤ کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی فتح نے نہ صرف قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں 11 ویں پوزیشن دلوائی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی اہم بہتری کی راہ ہموار کردی ہے۔ 

ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر تھا۔ تاہم، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے بعد گرین شرٹس ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...