پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 52 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 63 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد تین دن یعنی 31اگست تک کے لیے ہو گا۔
خیال رہے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments