ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بار پھر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ایک متنازع تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ آٹومیٹک رائفل تھامے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں پہاڑی علاقے میں دھماکے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے تصویر کے اوپر ’’NO MORE MR. NICE GUY!‘‘ یعنی ’’اب مزید نرم رویہ نہیں‘‘ کا پیغام درج کیا۔ یہ تصویر مصنوعی طور پر تیار کردہ یا ایڈٹ شدہ دکھائی دیتی ہے اور اس کے ذریعے امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنے سخت مؤقف کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کی یہ پوسٹ ایسے وقت سامنے آئی جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات، جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث صورتحال انتہائی حساس ہے۔ امریکی صدر اس سے قبل بھی ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ بڑھانے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر سخت بیانات دے چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے تصویر کے ساتھ ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ تہران غیر جوہری معاہدے پر اتفاق نہیں کر رہا اور اسے جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا عندیہ بھی دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...