حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی تشکیل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تھانہ سول لائنز کے مشہور حنا جاوید قتل کیس کو ہائی پروفائل کیس قرار دے دیا۔

مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی اور پراسیکیوشن کے لئے سینئر پراسیکیوٹرز پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کیس کی موثر پیروی کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم کو ہدایات جاری کر دیں۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے اپنے دفتر میں ایس پی پوٹھوہار اثر علی، ڈی ایس پی محمد شکیل اور تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او آصف سجاد کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی، جس میں حنا جاوید کے قتل کی تفتیش اور پراسیکیوشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی رحمان شوکت بھٹی بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میاں عمران رحیم نے مقدمہ کے دستیاب ریکارڈ، تفتیشی پیش رفت اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ تفتیشی افسران کو تفتیش مزید مؤثر، جامع اور سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے شواہد کے تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائن آف انکوائری بھی جاری کی گئی۔

ہدایت کی گئی کہ کسی بھی اہم شہادت یا تفتیشی پہلو کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...