پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے پورٹ سسٹم کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید بنانے کے لیے 99 قابلِ عمل اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے گئے، جن میں سے 85 اقدامات پر پہلے ہی عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے۔
اصلاحات کے تحت بندرگاہوں کی گہرائی برقرار رکھنے کے لیے ڈریجنگ، کارگو فلو میں بہتری اور پورٹ پر رش کم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
طویل عرصے سے موجود 2 ہزار سے زائد کنٹینرز کو آف ڈاک منتقل کر دیا گیا، جس سے بندرگاہوں پر کنجیشن میں کمی آئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز کی آٹومیشن اور فیس لیس کسٹمز نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس سے شفافیت، کارکردگی اور کسٹمز آپریشنز میں مزید بہتری آئی ہے۔
حکام کے مطابق پورٹ آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کسٹمز نظام سے کارگو کی روانی تیز اور کاروباری سرگرمیوں کو مزید سہولت مل رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments