حمزہ شہباز کی واپڈا انتظامیہ کو شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کے امور پر اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
حمزہ شہباز نے واپڈا انتظامیہ کو شہریوں کی سہولت کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی کا عمل آسان بنانے کے لیے واضح ٹائم فریم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ٹرانسفارمر اور بجلی کی دیگر تنصیبات کے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
عوام کی داد رسی کے لیے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں میں واپڈا کے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments