ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے نظام کے لیے ایل این جی کے نئے نرخ مقرر کردیئے گئے۔

سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اسی طرح سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...