مصطفیٰ کمال نے پمز دورے سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا: بیرسٹر عقیل
اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پمز دورے سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا۔
پروگرام ’ ’ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کل تک آنے کی توقع ہے، سانحہ پمز حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، اس لیے تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر سیکرٹری صحت کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے تو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کو کیوں نہیں ہٹایا گیا، یہ معلوم نہیں۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پمز کے ای ڈی اتنے طاقتور نہیں ہیں، عقیل ملک نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال نے پمز کے دورے سے پہلے ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا۔
قیدیوں کے حقوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جیل قوانین کے مطابق تمام قیدیوں کے حقوق برابر ہیں، جیل رولز 197 کے تحت ضرورت پڑنے پر قیدی کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔
وزیرمملکت نے مزید کہا کہ خصوصی علاج کی ضرورت ہو تو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر قیدی کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments