یوسف رضا گیلانی کا دورہ کمبوڈیا، عالمی مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کردار پر زور
نوم پنہ: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دوسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا، اجلاس میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم اور صدر سینیٹ کمبوڈیا نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین سینیٹ نے کانفرنس کی میزبانی پر کمبوڈیا کی سینیٹ اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری کو "عزم سے عمل، مکالمے سے عملی اقدامات اور وعدوں سے نتائج" کی جانب بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس ابھرتے ہوئے بحرانوں پر فوری ردعمل کیلئے مؤثر طریقہ کار وضع کرے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امن و استحکام کی بنیاد کے طور پر بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس میں شریک سپیکرز اور وفود کے ہمراہ صدر سینیٹ کمبوڈیا سے خیرسگالی ملاقات بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments