اے سی کمپریسر پھٹنے سے پولیس ملازم کی اہلیہ اور 3 بچے جاں بحق
نصیر آباد: (دنیا نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں چند روز قبل گھر میں اے سی کمپریسر پھٹنے کے واقعے میں ہسپتال میں زیرعلاج پولیس ملازم شاہد ابڑو کی اہلیہ اور 3 بچے دم توڑ گئے۔
حادثے میں شاہد ابڑو، اہلیہ اور 4 بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے، تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے سکھر منتقل کیا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں شاہد ابڑو کی بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
حادثے میں شدید زخمی شاہد ابڑو تاحال ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments