کراچی: خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس نے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تیموریہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی، ملزم نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شہری کی شکایت پر خاتون کے ساتھ سڑک پر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم عمران نے 24 اگست کو نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن میں نازیبا حرکت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...