امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے آبنائے ہرمز بحری جہازوں کیلئے مکمل کھلی ہے، 1500 سے زائد جہازوں کو گزرنے میں مدد فراہم کی، بحری گزرگاہ سے آمد و رفت جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب ہے۔

سینٹ کام کے سربراہ نے آپریشنل اپڈیٹ سے متعلق ویڈیو بھی جاری کی۔

ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا آبنائے ہرمز صرف اسی صورت میں محفوظ ہوگی جب وہاں امریکی افواج موجود نہ ہوں، یا تو تمام ممالک تیل فروخت کریں گے یا پھر کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...