ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی حکومت اب بھی قائم ہے، آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے اور امریکا کے ہتھیاروں کے ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں، جبکہ ملک کے اندر ووٹرز میں ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکا کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو مختصر قرار دیا تھا، لیکن جنگ کے آغاز کے 6 ماہ بعد بھی اس کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آرہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے نتائج کو اپنے حق میں موڑنے کی امریکی صدر کی صلاحیت بھی شدید محدود دکھائی دیتی ہے۔
خاص طور پر جب ایرانی قیادت یہ جان چکی ہے کہ وہ شدید بمباری کا مقابلہ اور بارودی سرنگوں، ڈرونز جیسے کم لاگت ہتھیاروں کے ذریعے دنیا کی طاقتور ترین فوج کی صلاحیتوں کو بتدریج کمزور کرنے کی سکت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طویل جنگ نے امریکی فوجی تیاریوں پر بھی دباؤ بڑھایا ہے جبکہ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں کمی اور جنگ کے سیاسی اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments